۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

آل سعود نے قبلہ اول بیت المقدس کا سودا کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ  جو خیانت کی وہ اس کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آٹھ شوال سانحہ جنت البقیع تاریخ اسلام کا وہ سیاہ دن ہے کہ جس دن آل رسول کے مقدس مزارات کو منہدم کیا گیا جس کے باعث پوری امت مسلمہ آج بھی سوگوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سو سال قبل آل سعود نے امت مسلمہ سے خیانت کرتے ہوئے آل رسول کے مقدس مزارات کو جس بے دردی کے ساتھ منہدم کر دیا اس نے عالم اسلام کو سخت رنجیدہ کردیا۔ آل رسول کے مقدس مزارات شعائر اللہ میں سے ہیں جن کی تعظیم ہر مسلمان پر واجب ہے۔ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں آل رسول کے مقدس مزارات پوری امت مسلمہ کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔ وہابی نقطہ نظر کے پیروکار آل سعود نے گزشتہ سو سال میں امت مسلمہ کے ساتھ جو خیانتیں کی ہیں اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ آل سعود نے قبلہ اول بیت المقدس کا سودا کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ  جو خیانت کی وہ اس کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے۔ پوری امت مسلمہ کے سامنے آل سعود نے اسرائیل سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور عالمی سامراج کی خدمت کرتے ہوئے امت مسلمہ کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دی۔ آج بھی آل سعود امریکہ کے آگے سجدہ ریز ہے آل سعود کے جرائم کی تاریخ بہت طویل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کا مسلسل یہ مطالبہ رہا ہے کہ ہمیں جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی تعمیر نو کرنے دی جائے۔ سرزمین وحی پر رقص و سرود کی محفلیں جمانے اور بے دینی و بے حیائی کی ترویج کرنے والے آل سعود کی طرف سے آل رسول کے مقدس مزارات کی تعمیر میں رکاوٹ سوالیہ نشان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .